More Details
حدائق بخشش کی اب تک بہت سی شروحات منظرِ عام پر آ چکی ہیں جن میں کچھ تفصیلی ہیں تو کچھ اختصار لیے ہوئے ہیں، ہمارا ارادہ یہ ہوا کہ ایک ایسی شرح لکھی جائے جو تمام شروحات کو جامع ہو اور مختصر الفاظ میں شعر کی مکمل وضاحت ہوجائے۔ ہم نے تین چار شرحوں کو سامنے رکھتےہوئے ایک ایسی شرح لکھنے کی کوشش کی جسے عام لوگ سمجھ سکیں اور بآسانی ہر ایک کی رسائی ممکن ہو۔ یہ شرح بنام "عرفان بخشش" حاضر ہے۔ اس میں چالیس کلام کی شرح ہے۔ ان شاء اللہ اس کے اور حصے بھی شائع کیے جائیں گے۔