More Details
• About the book (in Urdu):
اس مجموعہ احادیث کو چھ ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے۔
باب اول: ایمانیات : اس باب میں 99احادیث مبارکہ شامل ہیں جن سے براہ راست یا بالواسطہ اسلامی عقائد کا علم حاصل ہوتا ہے۔
باب دوم: عبادات: اس باب میں 101احادیث مبارکہ بیان کی گئی ہیں جن میں فرائض و واجبات کے علاوہ سنن و مستحبات بھی مذکور ہیں۔
باب سوم: معاملات: اس باب میں 100احادیث مبارکہ شامل ہیں جن میں ہر مسلمان کی انفرادی اور اجتماعی معاشرتی ذمہ داریوں کا بیان ہے۔
باب چہارم: مہلکات:اس باب میں 25ہلاک کرنے والی برائیوں کے بارے میں 100احادیث شامل کی گئی ہیں۔
باب پنجم: منجیات : اس باب میں 27نجات دینے والی نیکیوں کے متعلق 115احادیث مذکور ہیں جنہیں اپنانے سے دنیا و آخرت میں حقیقی کامیابی حاصل ہوتی ہے۔
باب ششم: جامع احادیث: اس باب میں 85احادیث شامل ہیں جن میں دین اسلام کے مختلف پہلوؤں پر جامع تعلیمات کا بیان ہے۔ اس باب کی آخری 25احادیث کریمہ نبی کریم ﷺ کی ایمان افروز اور روح پرور دعاؤں کا گلدستہ ہیں۔