Sidra Store (Powered by AMO)
Search

Cart

More Details

• About the book (in Urdu):

یہ تحقیقی رسالہ جسے علامہ قاسم القادری الأزھری نے تحریر فرمایا ہے، دلائل سے بھرپور ہے اور ایسے لوگوں کی جہالت کو ثابت کرتا ہے جو اپنے گھر کی خبر لیے بغیر دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔ خود مخالفین کی کتابوں میں اس کی مثالیں بھری پڑی ہیں کہ عورت کو 'کھیتی' سے تعبیر کیا گیا ہے جس کی تفصیل اس رسالے میں درج ہے۔ اسلام کو بدنام کرنے اور مسلمانوں کو اپنے دین سے بدظن کرنے کے لیے ایسے اعتراضات کئے جاتے ہیں لیکن الحمد للہ ہمارے پاس ان اعتراضات کا ایسا جواب موجود ہے کہ ہر عقل سلیم رکھنے والے کے پاس اسے قبول کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے؛ ہاں جو آنکھ رکھ کر بھی اندھے، کان والے ہوتے ہوئے بھی بہرے اور عقل کو جہالتوں اور نفرتوں کے بوجھ تلے دبا کر سمجھنے کی صلاحیت کھو چکے ہیں تو ایسوں کا کوئی علاج نہیں۔ اللہ تعالی مصنف کو سلامت رکھے اور اسی طرح اسلام کا دفاع کرتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔